بیجنگ،16اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے)کے ذریعہ46ارب ڈالر کی لاگت سے بنائے جا رہے چین پاکستان اقتصادی کوریڈور(سی پی ای سی) کے معاملے پر ہندوستان کے احتجاج کے بعد بھی چین کے پیچھے ہٹنے کا امکان نہیں ہے لیکن اس کے باوجودوہ ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کے پیش نظر کشمیر معاملے پر کسی کی حمایت کرنے میں غالبا دلچسپی نہیں لے گا۔چین کے سرکاری میڈیا نے آج یہ بات کہی۔’’گلوبل ٹائمز‘‘کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ غم زدہ ہے کہ ہندوستان چین کے تعلقات میں سی پی ای سی ایک اور ایسا عنصر ہے جس پر دونوں کے درمیان اختلافات ہیں لیکن ہندوستان کی مخالفت کے سبب چین کی طرف سے سی پی ا ی سی کا خیال چھوڑ دینے کا امکان نہیں ہے ۔چین نے حالیہ سالوں میں ہندوستان اور چین دونوں کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات تیار کئے ہیں۔ اس کے پیش نظر اس بات کا امکان نہیں ہے کہ اس کی دونوں ممالک میں سے کسی کی حمایت کرنے میں دلچسپی ہوگی۔یہ غور طلب ہے کہ مضمون میں دو بارپاکستان کے مقبوضہ کشمیرلفظ کا استعمال کیا گیا ہے، اگرچہ ایک مقام پرہندوستانی میڈیا رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے اس کا ذکر کیا گیا ہے۔